ای کھلی کچہریاں لگانیکی ہدایت

پشاور(بیورو چیف)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر تمام صوبائی وزراء ، مشیران اور معاونین خصوصی کو اپنے اپنے محکموں میں باقاعدہ ای کھلی کچہریاں منعقد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور کی جانب سے صوبائی وزراء ، معاونین خصوصی، مشیران اور صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کے نام باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق صوبے کے 23 محکموں اور ان کے ماتحت 69 اٹیچڈ، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں میں ماہانہ بنیادوں پر ای کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں