اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم2سال بعد گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ بلوچنی نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث و مطلوب اشتہاری ملزم کو 2سال حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بلوچنی سب انسپکٹر عدیل مصطفی نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث و مطلوب اشتہاری ملزم شاہزیب کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزم نے دیرینہ رنجش پر فائرنگ کرکے نوید کو زخمی کیا تھا۔ ایس ایچ او سب انسپکٹر عدیل مصطفی کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان و مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس تھانہ بلوچنی نے پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزم کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں