سیدہ فاطمہ کا کردار خواتین کیلئے اعلیٰ نمونہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی سیرت تمام خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا کی حیاتِ طیبہ صبر، استقامت اور ایثار کا عملی نمونہ ہے۔ خاتونِ جنت رضی اللہ عنہا کی محبت ایمان کی علامت ہے۔حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کا کردار خواتین کے لیے اعلی ترین نمونہ ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا کی تربیت ہی کا نتیجہ تھا کہ حسنین کریمین نے اسلام کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضاقادری حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کے یوم وصال کے موقع پر سحری لنگر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی حیاتِ مبارکہ میں اسلامی طرزِ زندگی کی مکمل تصویر موجود ہے۔آپ رضی اللہ عنہاکی عظمت و شان کو قرآن و حدیث نے بارہا بیان کیا ہے۔حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کا طرزِ حیات دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا کی سادگی، حیا اور عفت آج کی خواتین کے لیے اعلی مثال ہے۔ نبی کریمۖ نے حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کو جنتی عورتوں کی سردار قرار دیا۔ آپ رضی اللہ عنہا کی زندگی اسلامی تعلیمات کی عملی تفسیر تھی۔حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہاکی محبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی کنجی ہے۔ حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہاکی عبادت اور تقوی خواتین کو زندگی گزارنے کا ایک مکمل ضابطہ حیات فراہم کرتی ہیں۔حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی تربیت نے امت کو حسنین کریمین جیسے عظیم المرتبت شخصیات عطا کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں