رمضان المبارک اخوت بھائی چارے کا درس دیتاہے

گوجرہ( نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحد یث تحصیل گوجرہ کے سرپرست اعلیٰ و ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا عبد القادر عثمان نے کہا ہے کہ رمضا ن المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے جو ہمیں صبر، تقویٰ اور اخوت بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ اس بابرکت مہینہ میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادات، تلاوت قرآن مجید اور مستحق افراد کی مدد کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے موچی والا روڈ گوجرہ میں میاں افتخار احمد کی پینٹ کی دکان کا افتتاح کرتے ہوئے اور افطاری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ مرکزیہ میاں محمد افضل، ناظم مالیات مرکزیہ و صدر انجمن تاجران مونگی روڈ گوجرہ محمد ریاض چوہدری و شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مولانا عبد القادر عثمان نے کہا کہ ہمیں اپنے فروعی اختلافات، فرقہ واریت، نفرت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد و یگانگت، بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسلام اور ملک پاکستان کے دشمن عناصر کا خاتمہ کرے۔ ہمیں رمضان المبارک کی حقیقی روح کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں