منڈیوں میں مصنوعی قلت،ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائیگی،تابش محمود بٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا تابش محمود بٹ نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور پھلوں و سبزیوں کی بولیوں کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بولی کے طریقہ کار، طلب و رسد کی صورتحال اور تھوک نرخوں کی نگرانی کی تاکہ پرچون سطح پر قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ نہ ہو۔انہوں نے آڑھتیوں سے کہا کہ بولی کا عمل شفاف اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے۔ سرکاری نرخنامے کی پابندی، ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں اور معیار برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نے واضح کیا کہ منڈیوں میں مصنوعی قلت یا ذخیرہ اندوزی کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو معیاری اشیائے خورونوش مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں