جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج

گوجرہ( نامہ نگار)جانور خریدکر کے رقم کی ادائیگی کیلئے جعلی چیک دینے والا قانون کی گرفت میں آگیا معلوم ہواہے کہ چک نمبر337ج ب کے معراج دین سے گائوں ہذاکے محمد مقصودنے 11لاکھ60ہزارروپے کے جانور خرید کئے اور اسے رقم کی ادائیگی کیلئے چیک دیا تو مقررہ تاریخ پر بنک سے کیش نہ ہو سکا اور جعلی ثابت ہوا۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں