منافع خوری،ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،اے سی کمالیہ

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزاد ی کا علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ، رمضان المبارک میں قیمتوں کے استحکام اور نیلامی کے عمل کا جائزہ .کمالیہ میں اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے علی الصبح سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا اور رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی اور موقع پر موجود آڑھتیوں و دکانداروں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ شہریوں کو معیاری اشیا مناسب قیمتوں پر فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں