مستحق خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی کا عمل جاری ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت رمضان نگھبان پیکج کے ذریعے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مستحق خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمر میلہ کی نگرانی میں ضلع بھر میں رمضان نگھبان کارڈز گھر گھر پہنچائے جا رہے ہیں تاکہ مستحق افراد کو بروقت مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہ کر کارڈز کی شفاف اور بروقت تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اب تک تحصیل گوجرہ میں 7,117، ٹوبہ میں 5,256، کمالیہ میں 4,911اور پیر محل میں 4,338مستحق خاندانوں کو رمضان کارڈز فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر ضلع میں 23ہزار 373سے زائد خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر میں 47 ہزار سے زائد اہل افراد کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری (PSER)کی ٹیمیں تصدیق اور کارڈز کی تقسیم کے لئیفیلڈ میں متحرک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں