پھیپھڑوں کے کینسر کی معلومات کو جاننا ضروری ہے

اسلام آباد (بیوروچیف) پھیپھڑوں کا کینسر دنیا بھر میں سرطان سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے تحت کام کرنے والی انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کے تازہ ترین اعدادوشمار کیمطابق سال 2022میں پھیپھڑوں کا سرطان دنیا بھر میں سب سے زیادہ تشخیص کیا جانے والا کینسر رہا۔ماہرین کیمطابق تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے سرطان کی سب سے بڑی وجہ ہے اور تقریبا 85 فیصد کیسز اسی سے منسلک ہیں۔ تشویشناک امر یہ ہے کہ زیادہ تر مریضوں میں اس بیماری کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب کینسر اپنی آخری یا ایڈوانس سٹیج میں داخل ہو چکا ہوتا ہے، جس کے باعث علاج محدود یا کم مثر رہ جاتا ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ابتدائی علامات اکثر معمولی، غیر واضح یا پھیپھڑوں کے مسائل سے متعلق نہیں ہوتیں۔ ان علامات کو بروقت پہچان کر مریض جلد تشخیص اور بہتر علاج کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انگلیوں یا پائوں کے سروں کا چوڑا ہونا اور ناخنوں کا اوپر کی جانب مڑے ہوئے چمچ جیسے انداز میں بدل جانا فنگر کلبنگ کہلاتا ہے۔ یہ کیفیت خون میں آکسیجن کی کمی کے باعث پیدا ہوتی ہے، جو پھیپھڑوں میں رسولی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ بالغ افراد میں کلبنگ کی بڑی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر بتایا جاتا ہے۔کندھے، بازو یا کلائی کی اندرونی جانب دیرپا درد پین کوسٹ ٹیومر کی علامت ہو سکتا ہے۔ یہ ایک نایاب قسم ہے جو پھیپھڑے کے اوپری حصے میں بنتی ہے اور اعصاب پر دبا ڈالتی ہے۔چند ہفتوں تک جاری رہنے والی بھاری آواز اس وقت پیدا ہوتی ہے جب رسولی آواز کی رگوں کو قابو کرنے والے اعصاب پر دبا ڈالتی ہے۔چہرے، گردن یا بازو میں اچانک سوجن ہونا سپیریئر وینا کیوا کے دبا کی علامت ہے، جو عموما پھیپھڑوں کے چھوٹے خلیوں والے سرطان میں دیکھا جاتا ہے۔آنکھ کی پتلی کا سکڑ جانا، پلک کا لٹک جانا اور چہرے کے ایک جانب پسینہ نہ آنا اس سنڈروم کی اہم نشانیاں ہیں، جو اعصاب کو نقصان پہنچنے سے پیدا ہوتا ہے۔خون میں کیلشیئم کی زیادتی پھیپھڑوں کے کچھ سرطانوں میں دیکھی جاتی ہے، جس سے مریض غیر معمولی پیاس، بیچینی اور الجھن محسوس کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق ان علامات کو سنجیدگی سے لینا اور فوری تشخیص کروانا مریض کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں