گنے سے لوڈ ٹرالر میں آگ لگ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے گنے سے لوڈ ٹرالر کو آگ لگ گئی، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کے علاقہ 451 گ ب کے قریب گنے سے لوڈ ٹرالر بجلی کی تاروں کو ٹکرانے سے آگ بھڑک اُٹھی۔ تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کے عملہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر پیشہ وارانہ مہارت سے آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں