پولیس بے بس،مزید52مقامات پر ڈاکے،اغوا کی6وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 52وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور مخبوط الحواس نوجوان کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ عثمان ٹائون کے شہباز کی بیٹی(س) کو نامعلوم، نشاط آباد کے علاقہ7ج ب کے ذیشان مسیح کی اہلیہ (ر) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، ملت ٹائون کے علاقہ محلہ گارڈن کے امین کی اہلیہ (ف) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ71گ ب کے عمران کی ہمشیرہ(ن) کو ناصر وغیرہ، ترکھانی کے علاقہ527گ ب کی بلقیس کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان جبکہ ستیانہ کے علاقہ33گ ب کے اصغر علی کا مخبوط الحواس بیٹا علی حسن گھر سے نکلا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ کوہستان اڈا کے باہر نایاب کے ڈیرے سے کپڑے کے تھان چوری، نگہبان پورہ کے محمد سلیم کے گھر کے تالے توڑکر لاکھوں کا سامان چوری، کشمیر پل انڈر پاس کے قریب عمران سے جھپٹا مارکر قیمتی فون، افغان آباد کے زبیر سے نقدی و فون،باوا چک کے قریب سہیل سے جھپٹا مار کر فون، چنیوٹ ہسپتال کے قریب اعظم سے ساڑھے پانچ لاکھ لوٹ لئے،144ر۔ب کے قریب مجاہد شہزاد کے دفتر سے پچاس لاکھ چوری، مائی دولت دربار کے قریب زین سے دو لاکھ وفون، 215ر۔ب کے ظہور احمد سے 1لاکھ و فون، جڑانوالہ روڈ بجلی گھر کے قریب عدنان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وفون، 240ر۔ب کے علی رضا سے 18ہزار وفون، 225ر۔ب کے ساجد وسیم سے20ہزار وفون چھین لیا، 269ر۔ب کے حارث کی دکان سے نقدی و فون، مظفر کالونی کے قریب عبدالستار سے13ہزار و فون، گٹ والا چوک کے قریب خان زادہ سے نقدی و فون، محمود چوک کے زبیر سے15ہزار و فون، چمن زار کالونی کے قریب رضوان سے 14ہزار و فون چھین لیا، 67ج ب کے تیمور سے 13ہزار و فون، لاہور روڈ پر فیضان سے موٹر سائیکل و فون، 240موڑ کے قریب فیضان سے موٹر سائیکل چھین لی، 240موڑ پر زاہد سے پرس چھین لیا،354گ ب کے ابراہیم کے گھر سے انورٹر سولر پلیٹس چوری، 433گ ب کے عمر فاروق سے نقدی و فون،433گ ب کے اعظم سے نقدی و فون، ستیانہ کے انصر کے باغ سے قیمتی درخت چوری، 39گ ب کے عمران کی حویلی سے مویشی، 40گ ب کے پرویز اقبال کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،229ر۔ب کے زبیر سے 70ہزار، 506گ ب کے ذوالفقار کی حویلی سے 3بکرے چوری،555گ ب کے زاہد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے جانور چوری، 197گ ب کے رزاق کے گھر سے 40لاکھ لوٹ لئے، دیگر وارداتوں میں بھی نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے، پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹتی رہی۔ علاوہ ازیں شہباز ٹائون کے ندیم، گل رحیم ٹائون کے رب نواز، آئیڈیل بیکری سے بلال، رحمت ٹائون کے عرفان ، بلال پارک کے ذیشان، ڈی گرائونڈ سے حسن توصیف، 199ر۔ب کے قمر حسین، حاجی آبا د یکتا مارکیٹ سے ابتسام، کلاش ہوزری سے فخر شاہین،241ر۔ب کے نوید احمد، کرمانوالہ روڈ پر فہد سلطان،506گ ب کے انور، تحصیل ہسپتال سمندری سے رحمان اوردیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں