CPO نے 4تھانوں کے SHO کو تبدیل کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونیوالوں میں انچارج انوسٹی گیشن تھانہ سٹی جڑانوالہ سب انسپکٹر محمد ارسلان کو ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ’ تھانہ صدر سمندری سے ایس ایچ او انسپکٹر علی عمران جپہ کو ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا’ پولیس لائن سے سب انسپکٹر شاہد علی کو ایس ایچ او تھانہ ساندل بار’ ایس ایچ او تھانہ رضاآباد سب انسپکٹر محمد عدنان کو ایس ایچ او تھانہ صدر سمندری تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں