عابد شیر علی کاUC96کا دورہ،متعلقہ اداروں کو مسائل حل کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسینیٹر چوہدری عابد شیر علی کا سابق چیئرمین میاں ذوالقرنین حیدری کے ہمراہ یونین کونسل 96 کا دورہ’ شہریوں سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر چوہدری عابد شیر علی اور سابق چیئرمین یونین کونسل96 میاں ذوالقرنین حیدری وفات پانے والے شہریوں کے گھروں میں گئے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور انہیں دلاسہ دیا۔ اپنے دورے کے دوران چوہدری عابد شیر علی نے یونین کونسل کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کا جائزہ بھی لیا اور متعلقہ اداروں کو فوری طور پر مسائل حل کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا رمضان پیکج بہت بڑا اقدام ہے۔ رمضان المبارک میں مستحقین کی مدد سے ان کی مشکلات کم ہوئی ہیں۔ عوامی ریلیف کیلئے حکومتی اقدامات جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں