THQہسپتال جڑانوالہ کے ڈاکٹرز اور وکلاء کا جھگڑا،2وکلاء پر مقدمہ کے بعد بار ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کردی

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور وکلا کے مابین مبینہ جھگڑا طول پکڑ گیا،2وکلا پر مقدمہ درج ہونے پر بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل ہڑتال کر دی، تفصیلا ت کے مطابق جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور وکلا کے مابین مبینہ جھگڑا ہونے پر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہسپتال کی مردانہ/زنانہ وارڈز میں کام چھوڑ کر تھانہ سٹی کے سامنے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بند کر دیا اور وکلا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وکلا امیر افضل نارو ایڈووکیٹ،زین ایڈوو کیٹ نے ہمراہ اپنے 7کس نامعلوم افراد کے ہمراہ ڈاکٹر حبیب اور ڈاکٹر عثمان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا،ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کی کال پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ،ایس پی ٹان حافظ امتیاز،ڈی ایس پی پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف سے مزاکرات کئے،ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج پر پولیس تھانہ سٹی نے نائب قاصد یونس کی مدعیت میں بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکیل امیر افضل نارو ایڈووکیٹ اور زین ایڈووکیٹ سمیت 7 نامعلوم افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت،توڑ پھوڑ اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، دوسری جانب 2 وکلا پر مقدمہ درج کرنے کے معاملہ پر صدر بار ایسوسی ایشن عارف خان ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ و دیگر وکلا نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے جبکہ امیر افضل نارو ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس و دیگر عملے نے انہیں اور انکے ساتھی وکیل زین ایڈووکیٹ کو حبس بے جا میں رکھ کر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وکلا پر مقدمہ درج کرنے پر بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کی اعلی سطحی انکوائری کی جائے اور وکلا کے خلاف درج مقدمہ کو فی الفور خارج کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں