جمعیت اہلحدیث پاکستان کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) جمعیت اہل حدیث پاکستان نے رکنیت سازی مہم کا اغاز کردیا ۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر نے معروف کاروباری سماجی شخصیت چوہدری ذوالفقار علی نت کو فیصل آباد میں ہونے والی رکنیت سازی مہم کہ نگران اعلی مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعیت اہل حدیث فیصل آباد کے رہنماوں شیخ شاہد قیوم ‘ڈاکٹر اشفاق انصاری’ الحاج عبدالکریم ‘حافظ معاذ حسنی ‘میاں امین فاروقی’ حافظ لقمان اعوان’ شیخ محمد انس’ محمد جنید بشیر ‘ملک محمد سلیم’ میاں محمد رضوان’ حافظ محمد عمران ‘میاں محمد نواز’ محمد عبداللہ’ ملک عبدالخالق’ ملک حنظلہ نے رکنیت سازی مہم کے نگران اعلی چوہدری ذوالفقار علی نت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا جمعیت اہل حدیث شہدائے اہل حدیث کے مشن کی تکمیل ملک میں نفاذ اسلام کیلئے عملی جدوجہد ‘عقیدہ ختم نبوت’ دفاع صحابہ و اہل بیت ‘مساجد و مدارس کے تحفظ کے لیے ملک دشمن قوتوں کی سرکوبی کے لیے اور حقوق اہل حدیث کی آواز کو ہر فورم پر بلند کرنے کے لیے علامہ ہشام الہی ظہیر کی قیادت میں جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا جمعیت اہل حدیث ہی مسلک کی نمائندہ جماعت ہے جوکہ ملک بھرکی طرح فیصل آباد میں بھی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں