ڈاکٹر ہارون الرشید حکومت اور عوام کے رابطے کا ذریعہ تھے

سرگودھا (بیوروچیف)کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی نے معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر صاحب ضلعی حکو مت اور عوام کے درمیان ایک اہم رابطے کا ذریعہ تھے جو اپنی شاندار کمپیئرنگ کی بدولت نہ صرف شرکائے تقریب کو محظوظ رکھتے بلکہ انہیں دین اسلام اور پاکستان سے محبت کا درس بھی دیتے۔ ان کی کشمیر اور پاکستان سے محبت لاجواب تھی جس کا مظاہرہ حالیہ یوم یکجہتی کشمیر پر دیکھنے کو ملا۔جس طرح انہوں نے کشمیر کی تاریخ بیان کی اور شرکا کے اندر کشمیر سے محبت کا جذبہ اجاگر کیا وہ مجھے کہیں اور نظر نہیں آیا۔ میرا ڈاکٹر صاحب کے ساتھ تعلق بہت مختصر رہا ہے لیکن جتنا رہا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان اور چاہنے والوں کو ان کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں