رمضان المبارک رحمت و برکت اور نیکیوں کا موسم بہار ہے ،رانا سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کی پہلی جنرل باڈی میٹنگ صدر لائن رانا محمد سکندر ا عظم خاں کی صدارت میں ہوئی’ میٹنگ میں سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل’ چوہدری امانت علی ‘ مقصود جٹ ‘ محمد علی سمیت ممبران نے شرکت کی’ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر لائن رانا محمد سکندراعظم خاں’ سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل نے کہا کہ رمضان المبارک روزہ داروں کو آسانیاں فراہم کرنے کا خاص اہتمام کیا جائے’ فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کے تمام ممبران ماہ صیام میں مستحقین’ غریب’ یتیم اور نادار لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کر کے قرب الٰہی حاصل کریں’ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک انفرادی اور اجتماعی سطح پر یہ شعور دیتا ہے کہ عبادت کی حقیقی روح کردار کی اصلاح، باہمی ایثار و احساس، معاشرتی ذمہ داریوں اور حقوق العباد کا احترام ہے۔ روزہ محض مذہبی فریضہ کی ادائیگی نہیں بلکہ روز مرہ زندگی میں صبر، نظم و ضبط اور احساس ذمہ داری کی عملی تربیت ہے رمضان الکریم عبادت و ریاضت کا مہینہ ہے ‘ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں’ ہمارا پہلااور آخری مقصد دکھی انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرناہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک امت کیلئے رحمت و برکت کا باعث ہے اور نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ حضورۖ نے اسے صبر’ ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ قرار دیا’انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ سحری اور افطاری کا خاص اہتمام کریں اور غریب اور مستحق لوگوں کو اپنی سحری اور افطاری میں شامل کریں کیونکہ روزہ قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ اور تقویٰ کا دوسرا نام ہے’ روزہ کا اجر خود اللہ تعالیٰ نے دینے کا وعدہ کیا ہے’ انہوںنے کہا کہ روزہ گناہوں سے بچنے کیلئے ڈھال ہے’ جب تک آپ روزے کی حالت میں ہوں گے اللہ تعالیٰ کی رحمتیں لوٹتے رہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں روزہ داروں کی خدمت اور افطاری کا اہتمام خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے کرنا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں