گوجرہ پولیس نے3 منشیات فروش پکڑ لئے

گوجرہ(نامہ نگار)سٹی پولیس گوجرہ نے تین منشیات فروش قابو کر کے منشیات برآمد کر لی۔معلوم ہواہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ فیاض احمد ریلوے اسٹیشن چوک،محمد علی سمندی روڈ بائی پاس اوراحمد شاہ عالم کالونی میں منشیات فروشی کر نے میں مصروف ہیں جس پر پولیس نے چھاپے مار کر انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے آئس اور شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں