صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے کئے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیرِ صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صفائی ستھرائی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر،سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کنٹریکٹرز ودیگر متعلقہ افسرا ن نے شرکت کی اور مختلف علاقوں کی موجودہ صورتحا ل پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی کے ناقص انتظامات پر بار بار جرمانے عائد کئے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے بالخصوص سٹی،صدر اور جڑانوالہ میں صفائی ستھرائی کے معاملات پر خصوصی توجہ دینے اور مثر و بہترین اقدامات یقینی بنانے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پراسسٹنٹ منیجر اور منیجر آپریشن کے ہمراہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ منعقد کریں تاکہ صفائی کے عمل کو مزید مثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور صفائی کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں