چکوال(نامہ نگار)ونہار پولیس نے 640 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ونہار سب انسپکٹر زاہد محمود، اسسٹنٹ سب انسپکٹر نقاش علی کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی منشیات فروش تجمل حسین ولد الطاف حسین سکنہ مکھیال کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 640 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔



