لاہور (بیوروچیف) ریلوے ٹرین آپریشن چلانے کے لیے ٹیکنیکل اور کمرشل اسٹاف کی شدید کمی کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی بہتر مینجمنٹ اور آپریشنل معاملات کو مثر بنانے کے لیے 74 ٹرین گارڈز بھرتی کیے جائیں گے۔ جس کے لئے عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 25 سال مقرر کی گئی ہے یہ بھرتیاں ملک کی ساتوں ریلوے ڈویژنوں میں کی جائیں گی۔




