بیو ی نے مبینہ آشنا کی مدد سے دوبئی پلٹ خاوند کو کنگال کردیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) بیوی نے مبینہ آشنا کی مدد سے دوبئی پلٹ خاوند کو کنگال کر دیا، گھریلو سامان فریج،ٹی وی،مویشیوں کے ساتھ ساتھ 20لاکھ نقدی،ساڑھے پانچ تولے سونا بھی لے اڑی۔ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے گائوں 494گ ب کے رہائشی دبئی پلٹ مزمل نوید بھٹی نے تھانہ ماموں کانجن میں درخواست جمع کرانے کے بعد مقامی پریس کلب میں روتے ہوئے بیان ریکارڈ کرایا کہ وہ گزشتہ10سال سے دبئی میں مقیم تھا اسی دوران سات سال قبل اسکی شادی چک 391گ ب کی(ف) بی بی سے ہوئی اور وہ روزگار کے سلسلہ میں دوبارہ دبئی چلا گیا اس دوران اسکی اہلیہ نے عامر نامی شخص سے ناجائز مراسم قائم کر لئے میری کمائی اسے کھلاتی رہی ، گھر کا سامان بھی میکے لیجاتی رہی جسکی بری حرکات کا علم ہونے پر وہ گزشتہ ماہ دبئی سے واپس آیا تو اسکی بیوی بنک میں پڑی20لاکھ کی رقم اور گھر میں پڑے ساڑھے پانچ تولے کے طلائی زیورات لیکر عامر مسلم شیخ کیساتھ فرار گئی اس نے زارو قطار روتے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے اپنی بیوی اور مال مسروقہ برآمد کرانے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں