حکومت کا فلڈز پر جامع اسیسمنٹ کا آغاز،پنجاب اورKPسے ڈیٹا طلب

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومتِ پاکستان نے پوسٹ 2025فلڈز پر جامع اسیسمنٹ کا آغاز کر دیا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔وزارتِ منصوبہ بندی کے تحت فلڈ لاسز، ریکوری اور ریزیلینس روڈمیپ تیار ہو گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 14اضلاع سے تفصیلی ڈیٹا طلب کیا گیا، بہاولنگر، بہاولپور، خانیوا ل، ملتان،نارووال، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ شامل ہیں جبکہ بونیر، شانگلہ اور سوات سے بھی نقصانات کی رپورٹ مانگ لی گئی۔وفاقی حکومت کو جامع قدر پیمائی کے لیے ہاسنگ، ایجوکیشن، ہیلتھ، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک کا مکمل ڈیٹا درکار ہے، تباہ شدہ گھروں، سکولوں اور سرکاری عمارتوں کا تخمینہ لگایا جائیگا۔وفاقی حکومت کے جامع تخمینے و تجزیے میں 2010، 2011، 2014 اور 2022 کے سیلابی تجربات بھی شامل کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں