پنجاب کی مجموعی سالانہ ٹیکس آمدنی کا ہدف 527ارب70کروڑ مقرر

لاہور (بیوروچیف) صوبہ پنجاب میں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکس آمدنی 227ارب 85کروڑ روپے تک پہنچ گئی جبکہ صوبے کی مجموعی سالانہ ٹیکس آمدنی کا ہدف 527 ارب 70کروڑ روپے مقرر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ہدف حاصل نہ کرنیوالے محکموں کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ بجٹ اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ اعداد و شمار کے مطابق توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کی کارکردگی انتہائی کم رہی، چھ ماہ کے دوران ان دونوں شعبوں سے صرف 78کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا جا سکا جبکہ سالانہ ہدف 9ارب70کروڑ روپے مقرر ہے۔بورڈ آف ریونیو کا سالانہ ہدف 105 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے تاہم ادارہ پہلی ششماہی میں صرف35 ارب69کروڑ روپے اکٹھے کر سکا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ ماہ میں 147ارب روپے جمع کیے، اسی طرح ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپاٹمنٹ نے 70ارب روپے کے ہدف میں سے 43ارب 41کروڑ روپے وصول کر لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں