مسلح افراد کی فائرنگ سے3افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو بری طرح زخمی کر دیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ 6 ج ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان جاوید وغیرہ نے مخالف نواز ولد مختار کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا جبکہ پرانی دشمنی کی بناء پر لنڈیانوالہ کے علاقہ 567 گ ب میں مشتعل ملزمان شہزاد وغیرہ نے ذیشان کو فائرنگ کر کے لہولہان کر دیا۔ علاوہ ازیں تھانہ روشن والا کے علاقہ بلوچ والا میں عداوت کی بناء پر مسلح ملزمان افضال گجر وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف غلام عباس کو بری طرح زخمی کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں