ایف آئی اے کا چھاپہ ٹریول ایجنٹ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی ٹیم نے کھرڑیانوالہ میں ایچ اے آر ٹریول پر چھاپہ مار کر ایجنٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 27پاسپورٹ’ کیش رسید’ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر پوچھ گچھ شروع کر دی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک سکندر حیات’ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طارق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے اجمل حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کھرڑیانوالہ میں واقع ایچ اے آر ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم بٹورنے والے ایجنٹ زوہیب غفور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 27شہریوں کے پاسپورٹ’ ربڑسٹیمپ’ کیش رسید’ رجسٹر’ لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد کر لئے۔ پکڑا جانے والا ایجنٹ سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم ہتھیانے کا الزام ہے۔ تاہم ملزم کو حوالات میں بند کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں