ناصرت کالونی میں14سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ ناصرت کالونی میں مہمان آیا 14سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا’ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملکھانوالہ کے رہائشی سلیم مسیح کا 14سالہ لڑکا سلمان اپنی پھوپھو کے گھر ناصرت کالونی میں مہمان آیا ہوا تھا وہ گھر کی تیسری منزل پر آہنی پائپ اٹھایا کہ نیچے آنے لگا تو اچانک آہنی پائپ قریب سے گزرتی ہوئی 11کے وی کی تاروں کو چھو جانے سے زور دار جھٹکا لگا اور وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج چوکی گلفشاں کالونی اے ایس آئی افتخار حسین نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں