صاحبزادہ فرحان کا دی ہنڈریڈ لیگ سے متعلق بڑا بیان

کولمبو (سپورٹس نیوز) پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں کہ دی ہنڈرڈ لیگ میں ہمیں کون خریدے اور کون نہیں۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سپر ایٹ کے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں دی ہنڈرڈ لیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے بلے باز کا کہنا تھا کہ جہاں بھی کھیلنے کا موقع ملے گاوہ وہاں لیگ کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور جن کو ان میں دلچسپی نہیں ان پر ان کی توجہ نہیں ہے۔دی ہنڈرڈ کے ابتدائی پانچ سیزن میں پاکستان کے صرف نو کھلاڑی حصہ لے سکے ہیں۔ اکثر ٹیمیں پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے نہیں خریدتیں۔ اس سال بھی دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ وہ لیگ میں منتخب کیے جانے کے لیے پر امید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں