حجام کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا رانا مغفور احمد نے ناظم آباد میں حجام کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ناظم آباد میں حجام ابوبکر کی دکان پر آنیوالے ملزمان حسنین’ شہباز اور احسان نے انتظار کروانے پر حجام کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر اسکی ویڈیو بھی بنائی اور علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جس پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تو ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا رانا مغفور احمد نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تینوں ملزمان حسنین’ شہباز اور احسان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں