جعلی شناختی کارڈ بنا کر کروڑوں کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جعلی شناختی کارڈ بنا کر کروڑوں روپے جائیداد ہتھیانے کی کوشش’ کوتوالی پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر دھوکہ دہی’ فراڈ اور جعلسازی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزمان اسامہ وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق متاثرہ شہری کاشف نور نے کوتوالی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ چالاک ملزم اسامہ ولدتنویر نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ مل کر سائل اور اس کے بھائیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر اپنی تصاویر لگائیں اور اراضی سنٹر میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے جعلی شناختی کارڈ اور دیگر کوائف اندراج کر کے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی سے محروم کرنے کی کوشش کی۔ تاہم ان کو بروقت علم ہوا تو کوتوالی پولیس کو درخواست گزاری جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں