اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں رمضان بازاروں سمیت عام مارکیٹ اور ریڑھی بازاروں میں صارفین کو تازہ سبزیاں و پھل،مناسب داموں پر دستیاب ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے جڑانوالہ روڈ پر ریڑھی بازار کا دورہ کیااور پھلوں وسبزیوں کے معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے صارفین سے ریڑھی بازار اور عام مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں کے فرق بارے دریافت بھی کیا۔انہوں نے بعض ریڑھی فروشوں کی طرف سے نرخنامے نمایاں طور پر آویزاں نہ ہونے پر برہمی کا اظہاراور ریٹ لسٹ آویزاں اورمقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں