برلن فلم فیسٹیول’ فلسطینی فلمساز نے جرمنی کو آئینہ دکھایا’ وزیر تلملا اُٹھے

برلن (شوبز نیوز)برلن فلم فیسٹیول (برلینا لے) میں فلسطینی-شامی فلم ساز عبداللہ الخطیب نے جرمنی کو آئینہ دکھاتے ہوئے اسے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا شریک قرار دے دیا، جس پر جرمن وزیر ماحولیات کارسٹن شنائیڈر تلما اٹھے اور تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔ برلینالے کے پروسپیکٹو سیکشن کا ایوارڈ جیتنے والی فلم کرونیکلز فرام دی سیج کے فلم ساز عبداللہ الخطیب نے اسٹیج پر فلسطینی پرچم بلند کرتے ہوئے کہا، جرمن حکومت اسرائیل کے ساتھ مل کر غزہ میں نسل کشی کی شریک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ حقیقت جانتے ہیں لیکن اسے نظرانداز کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں