پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا سبزی منڈی جڑانوالہ کا دورہ

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹ ملک تصور نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی / پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نصرت شاہ کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور پھلوں و سبزیوں کی بولیوں کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بولی کے طریقہ کار،طلب و رسد کی صورتحال اور تھوک نرخوں کی نگرانی کی تاکہ پرچون سطح پر قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ نہ ہو۔انہوں نے آڑھتیوں سے کہا کہ بولی کا عمل شفاف اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے۔سرکاری نرخنامے کی پابندی، ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں اور معیار برقرار رکھنے پر زور دیا گیا،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا واضح ویژن ہے کہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو سستی و معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں۔مذکوران نے واضح کیا کہ منڈیوں میں مصنوعی قلت یا ذخیرہ اندوزی کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ناجائز منافع خوری ذخیرہ اندوزی یا بولی کے عمل میں بے ضابطگی کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی عوام کو معیاری اشیائے خورونوش مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں