فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ رمضان المبار ک سے قبل توروزمرہ کی تمام سستی اشیا ماہ مقدس میں کئی گنامہنگی ہوچکی ہیں – گناہوں سے نجات اور رحمتیں بر کتیں حاصل کرنے کی بجائے عوام کولوٹا جا رہا ہے حکومت اور انتظامیہ کو رمضان المبارک سے قبل عملی اقداما ت کی ضرورت تھی80 روپے سے 100 روپے میں درجن کیلے 300روپے درجن جبکہ کنوں سیب اوردیگرپھل فروٹ غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں-عوام کے لیے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی بھی ممکن نہیں اب افطاری میں پھل فروٹ سے بھی محروم ہو گئے ہیں-انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کوچاہئے کہ رمضان المبارک سے قبل طے شدہ قیمتوں پر100 فیصد عمل درآمد کروایا جائے عوام کولوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔




