نوسربازوں نے شہریوں کو14لاکھ نقدی،8ہزار سے زائد سعودی ریال کا چونا لگا دیا

ساہیوال( بیورو چیف )نوسر بازوں نے سعودی عرب پلٹ، زمیندار اور بیوپاریوں کو 14 لاکھ25 ہزار روپے کی نقدی ،8ہزار882 سعودی ریال لو ٹ لیے۔تفصیلات کے مطابق گاؤں بشیرہ میں سعودی عرب پلٹ بشیر احمد کو اس کے دوست نے 6لاکھ 82ہزار روپے کی نقدی، 8ہزار 882 ریال دیے ملزم ٍاللہ بخش نے سعودی عرب میں ا قامہ ختم ہونے پر بشیر احمد سے نقدی وصول کر لی اور اس کے ورثا کو پہچانے کی ذمہ داری لے لی لیکن خود ہڑپ کر لی ۔چک67چار آر میں محمد یاسین زمیندار سے بیوپاری محمد یار شمسی نے مونجھی 546 من 4600 روپے فی من خریدی ٹو ٹل رقم 33لاکھ 6ہزار 600روپے میں سے 28 لاکھ 80 ہزار روپے کی ادائیگی کر دی اور باقی رقم چار لاکھ 26 ہزار روپے دینے کا کہہ کر ر فو چکر کر ہو گیا ۔ چک 66 چار آر خان کمال میں محمد فاروق بیوپاری سے ظفر اقبال نے دو بکرے ایک لاکھ 17ہزار روپے میں خریدے اور رقم دینے کی بجائے غائب ہو گیا۔منڈی مویشیاں120 نو ایل کمیر میں سلیمان علی بیوپا ری کو تین نوسر بازوں نے گھیرلیا ایک نے سرکاری آفیسربن کر دو لاکھ روپے نقدی اور موبائل ہتھیالیا اور چکمہ دے کر فرار ہو گئے۔ پولیس بہادر شاہ ،نور شاہ او ر کمیر نے بشیر احمد، محمد یاسین، محمد فاروق اور سلیمان علی کی مدعیت میں چار مقدمات 420 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور تین نوسر بازوں کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں