سابقFCCIکے ایگزیکٹو ممبر حاجی شفیق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سابق ایگزیکٹو ممبر حاجی محمد شفیق (میسرز شفیق ڈائز اینڈ کیمیکل) کی اہلیہ محترمہ مسٹر عامر شفیق ، عدنان شفیق ، شہزاد شفیق اور حسن شفیق کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ اُن کی رہائش گاہ مکان نمبر 4۔ رضا گارڈن سے اٹھا یا گیا۔ نماز جنازہ میں معززین شہر کے علاوہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثنا فیصل آباد چیمبر کے صدر فاروق یوسف شیخ، سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں