مسیحی پرمٹ ہولڈر ز پر بوگس مقدمات زیادتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے مسیحی نمائندوں لالہ روبن ڈئینیل’پرویز اقبال بھٹی’ابرار یونس سہوترہ’ملک سہیل سردار کی منشیات کیخلاف کریک ڈائون میں مسیحی پرمٹ ہولڈرز پر بوگس 9بی سی کے مقدمات قائم کئے جانے پر سینیٹر پرویز رشید’سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو’سینیٹر عابد شیر علی اور سینیٹر چوہدری ناصربٹ کو پولیس زیادتیوں پر درخواست گزاری۔ لالہ روبن ڈئینیل نے کہا کہ ہم مسلم لیگی ہیں اور الیکشن میں سینیٹر خلیل طاہر سندھو کی قیادت میں مسیحی آبادیوں سے منسلک پولنگ اسٹیشنز پر (ن) لیگ کو اکثریتی دلوائے۔ ہمیں پی ٹی آئی دور میں پابند سلاسل بھی رکھا گیا۔ پولیس کی نمبر بازی کیلئے بے بس اور معصوم لوگوں پر ظلم اور زیادتی مریم نواز شریف وزیر اعلی پنجاب کا ایجنڈا نہیں یہ مخصوص سازش کے تحت پنجاب حکومت کے خلاف سازش ہے۔ سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ مسیحی (ن) لیگ کے ووٹر سپوٹر ہیں اور میں ان کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کی تائید کرتا ہوں ۔سینیٹر پرویز رشید کو درخواست گزاری، انہوں نے وعدہ کیا کہ میں خود اس پر ایکشن لیتے ہوئے مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے بات کروں گا۔ پرویز اقبال بھٹی نے کہا کہ ہم حلف دیتے ہیں کہ تھانہ گلبرگ میں قائم مقدمات بوگس اور سیاسی رنجش کی بنیاد پر ہیں، جنہوں نے الیکشن میں مسلم لیگ (ن ) کی مخالفت کی آج وہ درپردہ پارٹی کو بدنام کر رہے ہیں ۔ مسیحی وفد نے سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو کے ساتھ سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں بھی شرکت کی اور کمیٹی کے فال کردار اور چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری کے خصوصی اقدامات کو سراہا ۔ سانحہ جڑانوالہ میں مسیحوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے بھی سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کو درخواست گزاری جائے گی۔ ہم سب برابر کے پاکستانی ہیں اور یہ ہی ہمارا فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں