کمالیہ شہر میں کروڑوں کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

کمالیہ (نامہ نگار)چیف میونسپل آفیسر علی رضا نے کہا ہے کہ شہر کمالیہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ، جن کا مقصد شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہر کی مجموعی خوبصور تی میں اضافہ کرنا ہے ۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں شہر کی اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت، گلی محلوں میں سولنگ، ٹف ٹائلز کی تنصیب، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے شہری زندگی کو آسان بنانے اور جدید شہری تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ تمام ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ، جبکہ کام کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ افسران اور عملے کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں