ٹوبہ میں مریم کے مہمان رمضان نگہبان دسترخوان 8فعال ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مریم کے مہمان رمضان نگھبان دسترخوان پروگرام کے تحت روزہ داروں کو معیاری افطار کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے تحصیل کمالیہ کا تفصیلی دورہ کیا اور قائم دسترخوانوں کے انتظاما ت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کمالیہ میں قائم رمضان نگھبان دسترخوانوں پر صفائی، کھانے کے معیار اور مجموعی انتظامی امور کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں