صفدر آباد میں گرانفروشوں کا راج،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس /پیرا فورس ناکام

صفدرآباد(نامہ نگار)انتظامیہ کی مشینری (ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ،پیرا فورس)بری طرح ناکام ،شہر میں فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔قیمتوں کے تعین کے وقت منڈی کی بولی نظر انداز ،خود ساختہ ریٹ مقرر،عوام رل گئے ،کوئی پرسان حال نہیں۔شہر میں فروٹ اور گوشت کے بارے میں سروے سے معلوم ہواکہ فروٹ کو غریب صرف دیکھ ہی سکتا ہے خریدنا اس کے بس کی بات نہیں۔کنو مالٹا کی قیمت سن کر عوام کانوں کو ہاتھ لگانے لگے ،گھٹیا کوالٹی کی قیمت 200 جبکہ ذرا بہتر 500..450 میں ملتا ہے ،سرکاری ریٹ پر تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ فروٹ آپ کو میسر ہو۔البتہ سبزی کی قیمتوں مین بہتری پائی جاتی ہے جو ایک غریب آدمی بھی خرید سکتا ہے لیکن فروٹ نہیں ۔کیلا بھی ہاتھ نہیں لگانے دیتا ۔کسی ریڑھی والے یا دکان دار نے فروٹ کی قیمت کو نمایاں جگہ پر واضح نہیںکیا۔سرکاری ریٹ لسٹ کسی کو دکھائی نہیںدیتی،لگتا ہے کہ سبزی مندی منڈی میں بولی ایک فارمیلٹی ہوتی ہے۔بیکار سا امرود بھی 150 سے کم میں دستیاب نہیں۔غریب کے مقدر میںپانی سے روزہ افطار کرنا ہی لکھا ہے شاید۔فروٹ تو خواب ہی میں کھا سکتا ہے۔ گوشت کے بارے میں قصاب ڈٹ گئے سرکاری ریٹ پر بیچنے سے انکار کر دیا۔ایک قصاب نے بتایا کہ ہم کسی صورت سرکاری نرخ پر نہیںدے سکتے کیونکہ جانور مہنگا ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں