زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پاک سوزوکی کے مابین مفاہمت کی یاداشت دستخط

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پاک سوزوکی کے مابین بائیوچار ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے زرعی فضلے کو ویلیوایڈڈ پراڈکٹ میں تبدیل کرنے اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مفاہمت کی یاددا شت پر دستخط ہوئے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا نے دستاویزات پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈینز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر قمربلال، ڈاکٹر راؤ زاہد عباس، ڈاکٹر عمران پاشا، ڈاکٹر وقاص وکیل، ڈاکٹر شازیہ رمضان، ڈائریکٹرز ڈاکٹر تحسین اظہر، ڈاکٹر سلطان حبیب اللہ، ڈاکٹر نوید، ڈاکٹر خرم ضیاء و دیگر بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ اس مفاہمت کی یادداشت میں بائیوچار کے ذریعے زمین کی زرخیزی کو بڑھانے میں مدد ملے گی جس سے کلائیمیٹ سمارٹ ایگریکلچر کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پاک سوزوکی کے ساتھ بائیوگیس، بائیوفیول اور بائیوفرٹیلائزر پر پہلے ہی مشترکہ کاوشیں عمل میں لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں