دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا درست اقدام ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے ا پنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں موجود آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہئے۔ قرآن حکیم میں واضح حکم موجود ہے کہ جو گروہ بغاوت کرے اس سے اس وقت تک لڑا جائے جب تک وہ اللہ کے حکم کی طرف واپس نہ آجا ئے ۔ لہٰذا حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کا شرعی حدود میں رہتے ہوئے فتنة الخوارج اور باغیوں کے خلاف کارروائی جائز ہے بلکہ قرآنی حکم کے تحت واجب ہے۔مرکزی علماء کونسل پاکستان کے مطابق افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا اور ان کے خلاف آپریشن کرنا درست اقدام ہے۔ ایسے موقع پر افواج پاکستان کی حمایت اور بقدر استطاعت مدد کرنا تمام مسلمانوں پر واجب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں