کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت لینڈ ریونیو بارے اجلاس

سرگودھا (بیورو چیف)کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت پنجاب لینڈ ریو نیو قانون میں ترامیم سے متعلق فالو اپ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر ریونیو، اے ڈی سی آرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ ریونیو افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات اور عمل درآمد پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے واضح کیا کہ نئے قانون پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ریونیو افسران فیلڈ میں یکساں اور مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تحصیلدار اور متعلقہ افسران کو نئے قانونی نکات سے مکمل آگاہ کیا جائے اور اسپیشل انسپیکشن، کورٹ پروسیجر، اور اے ڈی سی آرز مانیٹرنگ شیڈول مرتب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں