پاکستان قطر کا تجارتی’ صنعتی تعاون مزید مضبوط بنانیکا فیصلہ (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات تجارت’ سرمایہ کاری’ توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفاقی وزیر اطلاعات بھی موجود تھے۔ دونوں راہنمائوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور سیاسی واقتصادی ادارہ جاتی روابط میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا پاکستان اور قطر کے درمیان ملاقات میں علاقائی مسائل بشمول غزہ میں پیشرفت اور خلیج کی سلامتی کے وسیع تر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی کی ملاقات’ دفاع اور سکیورٹی میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات’ کشیدگی میں کمی اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ شہباز شریف اور قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت سرمایہ کاری صنعتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام پر مشتمل ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے علاوہ ازیں شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی بھی ملاقات ہوئی جس میں بزنس ٹو بزنس ملاقات کے فروغ کیلئے کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کے درمیان روابط آسان بنانے کیلئے خصوصی کوششوں پر اتفاق کیا گیا، شیخ سعود نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے میں قطر کی دلچسپی سے آگاہ کیا ملاقات میں ایران افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے فالواپ پر تبادلہ خیال کیا اور طے شدہ فیصلوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا وزیراعظم نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار پر بھی روشنی ڈالی وزیراعظم نے شیخ فیصل بن قاسم الثانی’ چیئرمین کیوبی اے کی سربراہی میں قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی وزیراعظم نے کیوبی اے کے اراکین کو انفراسٹرکچر’ لاجسکٹس’ توانائی’ زراعت’ ٹیکنالوجی اور برآمدات پر مبنی مینوفیکچرنگ میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی” پاکستان اور قطر کا تجارتی’ صنعتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق خوش آئند ہے وزیراعظم شہباز شریف بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کے لیے خلیجی ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کرنے کی دعوت دیتے چلے آ رہے ہیں جس کے نتیجہ میں پاکستان میں خلیجی ممالک کے بزنس مین پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں قطر کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم کی قطر کے وزیراعظم نائب وزیراعظم اور بزنس ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی اس وقت پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے عرب ریاستوں اور ان ریاستوں کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینا درحقیقت ملک میں معاشی استحکام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب قدم ہے پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اس حوالے سے حکومت کی بھرپور مدد کر رہی ہے جو خوش آئند ہے موجودہ حکومت کو دو سال کا عرصہ اقتدار میں آئے ہو گئے اور ان دو سالوں میں اسکی کارکردگی اگر بہت زیادہ اچھی نہیں تو بہت زیادہ بُری بھی نہیں ہے معاشی طور پر حکومت سنبھل چکی ہے اور معیشت کی مزید بہتری کیلئے کوشاں ہے امید ہے آئندہ 3سال تک ملکی معیشت نہ صرف مستحکم ہو گی بلکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہو گا عوام کی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہو گا، انشاء اﷲ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں