مرزا شہزاد اسلم کے بھائی مرشد طارق اسلم انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی چیئرمین قومی بین المذاہب امن کمیٹی مرشد طارق اسلم حیدری فرنیچر مارٹ والے رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے’ (اناللہ واناالیہ راجعون) ‘ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات 26 فروری 2026 بعد نماز عصر وقت 5 بجے غلام محمد آباد والے بڑے قبرستان میں ادا کی جائے گی’ مرحوم فرنیچر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری پیارے بھائی مرزا شہزاد اسلم کے بڑے بھائی تھے’ ان کی رہائش گاہ نڑوالا روڈ پر ہے’ احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں’ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ رابطے کیلئے پیارے بھائی مرزا شہزاد اسلم کا موبائل نمبر03009665868۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں