غیر قانونی شکار کرنیوالے5ملزم گرفتار

اسلام آباد (بیوروچیف)محکمہ جنگلی حیات نے غیرقانونی شکار کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کتوں کے ذریعے خرگوش کا شکار کرنے والے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق گرفتار ملزمان پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر تیتر کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ محکمہ جنگلی حیات نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 80ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے گئے 25تیتر بازیاب کروا کر جنگل میں آزاد کر دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں