کاروبار کا جھانسہ ،6شہریوں کیساتھ3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان کا سادہ لوح شہریوں کیساتھ 3کروڑ کا فراڈ،ملزمان نے منافع دیا نہ رقم واپس کی ، چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے’ مدینہ ٹائون کے عبدالحمید نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کو اے ایس ٹریڈرز کے ڈائریکٹر ابو بکر قاسم نے کاروبار کا جھانسہ دیکر رقم انوسٹ کرنے کا کہا تو اس نے ڈیڑھ کروڑ کی رقم کاروبار کیلئے دی بعد ازاں ملزمان نے منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، لیاقت آباد کے افتخار کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم عثمان نے کاروبار کیلئے30لاکھ ، بٹالہ کالونی کے ریاض نے بتایا کہ ملزم احمد نے پراپرٹی خریدنے کیلئے30لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، 243ر۔ب کے عرفان سے27لاکھ، 262ر۔ب کے تنویر حسین کو ملزم کاشف نے 25لاکھ اور ستیانہ روڈ کے ریاض سے ملزم نے23لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں