ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

ڈجکوٹ(نامہ نگار ) ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈجکوٹ کے نواح چک نمبر 269ر،ب سٹاپ سمندری روڈ کے قریب نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی نے رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں سمندری کا رہائشی 18سالہ صدام جاوید موقع پر جاں بحق ہو گیا،جبکہ حادثے کا مرتکب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیم نے مرنے والے شہری صدام جاوید کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری یونٹ منتقل کر دی، پولیس تھانہ ڈجکوٹ نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کے مرتکب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی تلاش کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں