کار سوار نے خود کو سرکاری آفیسر ظاہر کرکے شہری سے لاکھوں ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر خود کو سرکاری افسرظاہر کر کے کار سوار نو سر باز نے سادہ لوح شہری کو لوٹ لیا، ایک لاکھ نقدی، لیپ ٹاپ ، فون اور بیگ لے اڑا، بلوچنی پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، شاہ کوٹ کے رہائشی افضل جاوید نے بتایا کہ وہ موٹرسائیکل پر کھرڑیانوالہ سے شاہ کوٹ جا رہا تھا کہ 61ر۔ب کے قریب کار سوار جس پر اٹارنی جنرل کی سبز نمبر پلیٹ لگی ہوئی اس نے روکا اور خود کو اعلیٰ آفیسر ظاہر کر کے گاڑی میں بٹھا لیا اور راستے میں ڈرا دھمکا کر ایک لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ فون اور دیگر دستاویزات ہتھیا کر دور فاصلہ پر کار سے اتار کر فرار ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں