پارلیمنٹ کا اجلاس 2مارچ کو ہو گا

اسلام آباد(بیورو چیف)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2مارچ کو بلانے کی سمری کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ 2026کو دوپہر تین بجے ہو گا۔آصف علی زرداری بطور صدر پاکستان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے نویں مرتبہ خطاب کریں گے۔ان کے خطاب میں قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئینی بالادستی، پائیدار معاشی ترقی، خطے اور دنیا کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور وطن میں بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا احاطہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں